ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریل کرایہ: سیتا رام یچوری نے حکومت پر بولا حملہ، کہا، لوگوں کی روزی روٹی پر دوسرا حملہ ہے

ریل کرایہ: سیتا رام یچوری نے حکومت پر بولا حملہ، کہا، لوگوں کی روزی روٹی پر دوسرا حملہ ہے

Thu, 02 Jan 2020 00:27:37    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سی پی آئی ایم کے سیکرٹری جنرل سیتا رام یچوری نے ریل کرایہ اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کو لے کر بدھ کو حکومت پر حملہ بولا۔حکومت نے 31 جنوری کو اے سی اور غیر اے سی میں ایک پیسہ فی کلومیٹر کے حساب سے بڑھا دیا۔اس کے علاوہ ایل پی جی سلنڈر میں بھی 19 روپے کا اضافہ کیا ہے یچوری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے اس سال کے آغاز میں ریلوے میں مسافر کرایہ میں اضافہ کے بعد لوگوں کی روزی روٹی پر دوسرا حملہ کیا۔اور یہ سب نوکری جانے، کھانے کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور دیہی آمدنی میں ریکارڈ سطح پر کمی کے درمیان ہو رہا ہے۔یچوری نے دوسرے ٹویٹ میں اضافی ریل کرایہ کو نئے سال پر مودی حکومت کا تحفہ بتایا ہے۔غور طلب ہے کہ ریلوے کے منگل کو جاری حکم کے مطابق عام ایک پیسہ فی کلومیٹر کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے۔مضافاتی ٹرینوں کو اضافی کرایہ سے باہر رکھا گیا ہے۔ریلوے کے حکم کے مطابق میل / ایکسپریس غیر اے سی ٹرینوں کے کرائے میں دو پیسے فی کلو میٹر اور اے سی والی ٹرینوں میں چار پیسے فی کلومیٹرکے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے۔اضافی کرایہ میں راجدھانی، شتابدی اور دورنتو جیسی پریمیم ٹرینیں بھی شامل ہیں۔1,447 کلو میٹر کی دوری طے کرنے والی دہلی کولکاتہ راجدھانی ٹرین کے کرایہ میں چار پیسے فی کلو میٹر کے حساب سے تقریباََ58 روپے کا اضافہ ہو گا۔حکم کے مطابق ریزرویشن اور سپرفاسٹ فیس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی پہلے ہی ریزرویشن کرائے گئے ٹکٹ پر بھی اضافہ کرایہ نافذ نہیں ہو گا۔


Share: